کھلتی ہوئی مٹھی میں آنسو ہے کہ تارا ہے
کھلتی ہوئی مٹھی میں آنسو ہے کہ تارا ہے
اک خواب تمہارا ہے اک خواب ہمارا ہے
لمحوں کی کلائی میں بس یاد کھنکتی ہے
بہہ جاتے ہیں سب اس میں یہ وقت کا دھارا ہے
کیا دشت رفاقت میں احساس کی صورت ہے
کیسے اسے بتلائیں کیا حال ہمارا ہے