خدا کہاں ہے محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نہ مسجدوں میں نہ مندروں میں خدا کہاں ہے کدھر گیا ہے چلو مرے ساتھ میں بتاؤں مگر سمے اب گزر گیا ہے جلائے ہیں ہم نے ان گھروں میں خدا بھی جل بجھ کے مر گیا ہے