کٹھ پتلی جیوتی آزاد کھتری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میرے خوابوں کی پتنگ مجھ سے کرتی ہے ان گنت سوال اکثر روٹھی رہتی ہے مجھ سے کبھی آنکھوں سے کبھی نیندوں سے چاہتی تھی کھلا آسماں اونچی اور اونچی اڑان پر پگلی ناداں وہ کیا جانے ڈور تو اس کی ہے اور کسی کے ہاتھ خود تو وہ صرف کٹھ پتلی ہے