کہاں جا رہی ہو؟ پروین فنا سید 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ہوا کس قدر تیز ہے اجنبی شام سنولا گئی وقت دونوں گلے مل چکے سر پہ رکھو ردا سن رہی ہو مساجد سے اٹھتی ہوئی روح پرور صدا اٹھ کے دیکھو تو آنگن کا در بند ہے یا کھلا لیکن اس وقت تنہا کھلے سر کہاں جا رہی ہو