جو جنوں تھا سو وہ اب نہیں ابن امید 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جو جنوں تھا سو وہ اب نہیں مجھے اب تمہاری طلب نہیں تجھے کیا خبر مرے حال کی جو کہا تجھے وہی سب نہیں یہ الگ کہ تجھ کو صدا نہ دیں ہمیں یاد ورنہ تو کب نہیں میں خوشی میں گھر کے اداس ہوں کوئی اور اس کا سبب نہیں