جنگل

نسا جال کا پھیلتا سلسلا
مکانوں کی چیخیں
جکڑ کر شکنجوں میں بنیاد کو
توڑتی ہیں جنہیں
ہراول جڑیں
زمیں بوس ہوتی ہیں اونچی چھتیں
سبز ماہی مراتب اٹھائے ہوئے
بندروں کی صفیں
آب زیریں کے خوں سے ہے جس کی نمو
سبز ہوتا ہے اب پھر وہی سرخ رو