جب تنہائی چرخہ کات رہی ہو
اداسی اس کے پہلو میں سر نیہوڑائے بیٹھی ہو
چرخہ کاتنے والے ہاتھ
تیزی سے چرخہ چلا رہے ہیں
کوئی انہیں روکتا کیوں نہیں
اس کی چیخ و پکار نے
سناٹے کو مبہوت کر دیا ہے
اداسی پہلو بدل بدل کر بیٹھ رہی ہے
بس ڈری ہوئی ہے
اگر شام گہری ہو گئی تو
چرخہ نظر نہیں آئے گا
اداسی بھی چھپ جائے گی
بس تنہائی رہ جائے گی
اور چرخے کی چیخ و پکار