جب غم زندگی نے لی کروٹ
جب غم زندگی نے لی کروٹ
چین آیا نہیں کسی کروٹ
ہم نے بدلی گھڑی گھڑی کروٹ
نیند آئی نہیں کسی کروٹ
وہ نظر آئے ہاتھ اٹھائے ہوئے
وقت نزع جو ہم نے لی کروٹ
فکر دنیا سے اب نجات ملی
ہم نہ بدلیں گے اب کبھی کروٹ
یک بہ یک کیا ہوا نیازؔ انہیں
لے رہے تھے ابھی ابھی کروٹ