جب بھی دکھ جائیں وہ حیرت کرنا

جب بھی دکھ جائیں وہ حیرت کرنا
ایسے رنگوں کی حفاظت کرنا


اس کا مجھ سے یوں ہی لڑ لینا اور
گھر کی چیزوں سے شکایت کرنا


میرے تعویذ میں جو کاغذ ہے
اس پہ لکھا ہے محبت کرنا