جادو

کسی دنیا کے نقشے میں
کوئی اچھا بہت اچھا نگر ہے
جس میں میں ہوں
اس بہت اچھے نگر میں
کوئی اچھا سا بہت اچھا سا گھر ہے
جس میں میں ہوں
اس بہت اچھے سے گھر میں
اک بہت اچھا سا بت ہے
جس میں میں ہوں
اس بہت اچھے سے بت میں
اک بہت اچھا سا دل ہے
جس میں میں ہوں
اس بہت اچھے سے بت کی
سرخ ڈوروں والی آنکھوں میں
کوئی اچھا سا تل ہے
جس میں میں ہوں