خلا

کچھ اس طرح کے خلا
میرے روز و شب میں ہے
جو فاصلے سے کسی کو نظر نہیں آتے
کچھ اس طرح کے تضادات
مجھ میں یکجا ہیں
جو عقل و فہم کے زیر اثر نہیں آتے
مرے قریب جو آتا ہے خوش نہیں رہتا
میں سوچتا ہوں
کہ تو جتنے فاصلے پر تھا
خوشی کے موسم گل رنگ میں وہیں رہتا