خاموشی کے نام
ہم کہ گفتار کے تاجر ہیں جمال خاموش
حرمت لفظ سے آگاہ نہیں
بات کرنے کو ہنر جانتے ہیں
بولتے بولتے تھکتے ہی نہیں
جب تکلم کے تسلسل سے تہی ہوتے ہیں
تو لگتا ہے کہ ہے
اس گھڑی تشت زبانی خالی
ہو گیا خوان معنی خالی
ایسے عالم میں ہمیں
تیری خاموشی خوش رنگ کشش کرتی ہے
تیرا سناٹا ہمیں تیری طرف لاتا ہے