اتفاق

ہم سب
ایک اتفاق کے
مختلف نام ہیں
مذہب
ملک
زبان
اسی اتفاق کی ان گنت کڑیاں ہیں
اگر پیدائش سے پہلے
انتخاب کی اجازت ہوتی
تو کوئی لڑکا
اپنے باپ کے گھر میں پیدا ہونا پسند نہیں کرتا