اشتراک

خیر اچھا ہو تم بھی میرے قبیلے میں آ ہی گئے
اس قبیلے میں کوئی کسی کا نہیں
ایک غم کے سوا
چہرہ اترا ہوا
بال بکھرے ہوئے
نیند اچٹتی ہوئی
خیر اچھا ہوا تم بھی میرے قبیلے میں آ ہی گئے
آؤ ہم لوگ جینے کی کوشش کریں