بے ادب ستاروں نے

بے ادب ستاروں نے
نیند میں مخل ہو کر
تم سے کچھ کہا ہوگا
لیکن ان کی باتوں کا
تم یقین مت کرنا
آؤ آ کے خود دیکھو
مضطرب کہاں ہوں میں