عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازی
عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازی
عشق میرا عشق کافر عشق میرا بے نمازی
ہو گیا تجھ سے شناسا پھر ہے کیا غم آدمی کو
عشق تجھ سے آشنائی عشق سب سے بے نیازی
عاشق آشفتہ سر کی عاشقی کا معجزہ یہ
عشق ہارے بھی اگر تو عشق ہی جیتے ہے بازی
تیغ خالد تیغ طارق عشق کی ہی انتہا ہے
عشق مخلص سرفروشی عشق میداں میں ہے غازیؔ