اس گزرتے وقت کی یہ ترجمانی دیکھنا

اس گزرتے وقت کی یہ ترجمانی دیکھنا
میں ضعیفی دیکھتا ہوں تم جوانی دیکھنا


کس قدر ہے ناتواں کہ ایک تنکے کی طرح
وقت کے دریا میں بہتی زندگانی دیکھنا


آج پھر آوارگی میں سوئے صحرا جو گیا
آپ اس کی آج قسمت آزمائی دیکھنا


ہم سمجھتے ہیں محبت کا ہے جو مطلب مگر
دل پہ کہتا ہے کہ پھر اس کے معانی دیکھنا


میں تمہاری مسکراہٹ دیکھنے آ جاؤں گا
تم کبھی آ کر مری آنکھوں میں پانی دیکھنا