ایک سوال

گر یہ طے ہے
جو کچھ بھی ہوا
پہلے سے لکھا تھا قسمت میں
پھر تم نے جتنا ظلم کیا
اور ہم نے جتنا صبر کیا
وہ کس کھاتے میں جائے گا


مجبور محض ہیں جب ہم سب
پھر عدل کی صورت ہے کوئی
یہ جنت دوزخ جزا سزا
ان سب کی ضرورت ہے کوئی