ایک نظم ۱

سبز شاخوں پر نئے
سرخ پتے
مخمل کی صورت سجنے لگے
پرانی شاخوں پر
نئے پنچھی چہکنے لگے
پچھلا موسم کب بیتا
نیا موسم کب آیا
یہ سوچ کر
ہم ہنسنے لگے
نئے آشیانے
نئے موسم
سب تمہارے ہیں
بیتی رتوں کے منظر نامے
بس ہمارے ہیں