دلی

دلی تیری آنکھ میں تنکا
''قطب مینار''
دلی تیرے دل کا پتھر
لال قلعہ
دلی تیرے بٹوے میں
غالبؔ کا مزار
رہنے دے
بوڑھی دلی
کپڑے نہ اتار