دیکھو آقا کی گلی اور وہ روضہ دیکھو

دیکھو آقا کی گلی اور وہ روضہ دیکھو
اپنی نظروں کو سکوں بخش دو کعبہ دیکھو


میں دل و جان سے روضے پہ جھکی جاتی ہوں
دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جلوہ دیکھو


مشکلوں میں بھی وہی عشق تجھے تھا مے کا
غم سلامت رہے خوشیوں کا فرشتہ دیکھو


سارے عالم میں کوئی روشنی سی پھوٹی ہے
ساری دنیا میں کوئی نور ابھرتا دیکھو


آنکھ ویران پریشان رہا کرتی ہے
اک جھلک تم بھی یہاں آؤ مدینہ دیکھو


زخم بھی پھولوں کی مانند مہک اٹھیں گے
اک نظر میری طرف جان مسیحا دیکھو


مرے آقا کی عقیدت سے کتابیں روشن
آؤ آؤ مرے محبوب کا قصہ دیکھو


تم کو ہر خواب کی تعبیر ملے گی رخشاںؔ
پہلے سوچوں میں بسا کر وہ عقیدہ دیکھو