دوا کوئی کیا کام لکھوں

دوا کوئی کیا کام لکھوں
نسخے میں آرام لکھوں


سورج کو مرتے دیکھوں
وقت برابر شام لکھوں


دو نالی بندوق چلاؤں
جنگل میں کہرام لکھوں


دھندہ کروں نمازوں کا
پیشانی پر دام لکھوں


آسمان پر جا پہنچوں
اللہ تیرا نام لکھوں


علویؔ آپ کے کھاتے میں
آج کی شب کے جام لکھوں