درد اس کا ابھر رہا ہوگا یعقوب راہی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں درد اس کا ابھر رہا ہوگا سارا نشہ اتر رہا ہوگا بند آنکھوں کی سرد جھیلوں میں عکس اس کا سنور رہا ہوگا رات سے صلح ہو رہی ہوگی اس کا احساس مر رہا ہوگا