چھٹی آئی چھٹی آئی

گرمی آئی چھٹی لائی
دائیں بائیں
آگے پیچھے
شور مچاتے
سارے بچے
گرمی آئی چھٹی لائی
باجا گاجا
منا راجا
بے سر سب نے
راگ الاپا
گرمی آئی چھٹی لائی
اٹی کٹی
چھوڑو پیاری
آؤ پھر سے
کر لو یاری