چوتھا آسمان

اور میں نے خدا سے کہا
دیکھ تیری مخلوق
چوتھے آسمان پر آ گئی ہے
تو پردۂ غیب سے آواز آئی
''کن''
اور پلک جھپکتے میں
سات اور آسمان
چوتھے آسمان پر پھیل گئے!
اور میرے اندر
اک اور جنگل اگ آیا!!