چندا ماما

چندا ماما کہتا ہے
کہہ کر ہنستا رہتا ہے
منا دیکھو روتا ہے
روتا ہے چپ ہوتا ہے
سونے کی تھالی میں یہ
دودھ اور چاول کھائے گا
موٹر پر اپنی چڑھ کے
چندا نگری جائے گا
ٹائر گیا پھٹ
منا گیا الٹ