چل نکلو عادل منصوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں راہ نہ دیکھو سورج کی کل میں نے اپنے ہاتھوں سے اس کی لاش جلائی ہے صبح نہ ہوگی اور نہ اجالا پھیلے گا رات ہمیشہ رات رہے گی رات کی تاریکی کو غنیمت جان کے نکلو چل نکلو اپنے شکستہ خواب کے ٹکڑے ساتھ میں لے کر چل نکلو راہ نہ دیکھو سورج کی