بوڑھا ندا فاضلی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ہر ماں اپنی کوکھ سے اپنا شوہر ہی پیدا کرتی ہے میں بھی جب اپنے کندھوں پر بوڑھے ملبے کو ڈھو ڈھو کر تھک جاؤں گا اپنی محبوبہ کے کنوارے گربھ میں چھپ کر سو جاؤں گا ہر ماں اپنی کوکھ سے اپنا شوہر ہی پیدا کرتی ہے