بلیک آؤٹ افتخار بخاری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں وہ اک سہما ہوا چھوٹا سا بچہ تھا اور اس کے امتحاں نزدیک تھے اپنی کتابوں سے ابھی اس کو بہت چیزیں زبانی یاد کرنا تھیں مگر اس رات اس کے شہر کی سب بتیاں گل تھیں اسے پڑھنا تھا لیکن روشنی بس دور توپوں کے دہانوں سے نکلتی تھی