بھوک کی کڑواہٹ سے سرد کسیلے ہونٹ
بھوک کی کڑواہٹ سے سرد کسیلے ہونٹ
خون اگلتے سوکھے چٹخے پیلے ہونٹ
ٹوٹی چوڑی ٹھنڈی لڑکی باغی عمر
سبز بدن پتھرائی آنکھیں نیلے ہونٹ
سونا آنگن تنہا عورت لمبی عمر
خالی آنکھیں بھیگا آنچل گیلے ہونٹ
کچے کچے لفظوں کا یہ نیلا زہر
چھو جائے تو مورکھ تو بھی چھیلے ہونٹ
زہر ہی مانگیں امرت رس کو منہ نہ لگائیں
باغی ضدی وحشی اور ہٹیلے ہونٹ
ایسی بنجر باتیں ایسے کڑوے بول
ایسے سندر کومل سرخ رسیلے ہونٹ
اتنا بولو گی تو کیا سوچیں گے لوگ
رسم یہاں کی یہ ہے لڑکی سی لے ہونٹ