بند مٹھی میں ہونٹ کے ٹکڑے عادل منصوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بند مٹھی میں ہونٹ کے ٹکڑے اور ٹکڑوں میں ہانپتے سورج اور سورج میں سبز تاریکی اور تاریکی میں برہنہ خیال اور برہنہ خیال میں کشتی اور کشتی میں فصل گندم کی اور گندم کی بند مٹھی میں ہونٹ کی سرخی کپکپاتی ہوئی