بند گھر اور چڑیا

جاری جا اڑ جا چڑیا
اس گھر میں مت آ چڑیا
کیا تجھ کو معلوم نہیں
یہ گھر کب سے بند پڑا ہے
بہت دنوں کے بعد گھڑی بھر
اس گھر کا دروازہ کھلا ہے
اور تو اس گھر میں پگلی
رہنے بسنے آئی ہے
چھوڑ گئے جو اس گھر کو
ان پر ہنسنے آئی ہے
جاری جا اڑ جا چڑیا
اس گھر میں مت آ چڑیا
ابھی اندھیرا چھا جائے گا
یہ گھر تجھ کو کھا جائے گا