بدن کا فیصلہ محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یہ بدن جسے میں بہترین غذائیں کھلاتا رہا پانی کی جگہ شراب پلاتا رہا یہی بدن مجھ سے کہتا ہے جاؤ دفع ہو جاؤ جنت کے مزے اڑاؤ کہ دوزخ کے عذاب اٹھاؤ میری بلا سے میں تو اب قبر میں سو رہوں گا مٹی ہوں مٹی کا ہو رہوں گا!!