بدگمانی ساقی فاروقی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جو ہو سکے تو ایک روز اعتبار کے عذاب سے گزار دے مجھے کہ احتمال اور ہے صفر نہیں تو پھر صفر سے جنگ کیا خدا کے واسطے مجھے بتا اگر کسی کا انتظار ہی نہ تھا تو ساری عمر کس کے انتظار میں گزر گئی جمال خاں اچک زئی میرا سوال اور ہے