بات کرنی ہے بات کون کرے کمار وشواس 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بات کرنی ہے بات کون کرے درد سے دو دو ہاتھ کون کرے ہم ستارے تمہیں بلاتے ہیں چاند نہ ہو تو رات کون کرے اب تجھے رب کہیں یا بت سمجھیں عشق میں ذات پات کون کرے زندگی بھر کی تھے کمائی تم اس سے زیادہ ذکات کون کرے