Zulfiqar Aadil

ذوالفقار عادل

نئی نسل کے نمائندہ شاعر اور افسانہ نگار۔

Represents the new generation of poets and story writers.

ذوالفقار عادل کے تمام مواد

27 غزل (Ghazal)

    اک نفس نابود سے باہر ذرا رہتا ہوں میں

    اک نفس نابود سے باہر ذرا رہتا ہوں میں گمشدہ چیزوں کے اندر لاپتہ رہتا ہوں میں جتنی باتیں یاد آتی ہیں وہ لکھ لیتا ہوں سب اور پھر ایک ایک کر کے بھولتا رہتا ہوں میں گرم جوشی نے مجھے جھلسا دیا تھا ایک دن اندروں کے سرد خانے میں پڑا رہتا ہوں میں خرچ کر دیتا ہوں سب موجود اپنے ہاتھ ...

    مزید پڑھیے

    یہ راستے میں جو شب کھڑی ہے ہٹا رہا ہوں معاف کرنا

    یہ راستے میں جو شب کھڑی ہے ہٹا رہا ہوں معاف کرنا بغیر اجازت میں دن کو بستی میں لا رہا ہوں معاف کرنا زمین بنجر تھی تم سے پہلے پہاڑ خاموش دشت خالی کہانیو میں تمہیں کہانی سنا رہا ہوں معاف کرنا کچھ اتنے کل جمع ہو گئے ہیں کہ آج کم پڑتا جا رہا ہے میں ان پرندوں کو اپنی چھت سے اڑا رہا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    کبھی خوشبو کبھی آواز بن جانا پڑے گا

    کبھی خوشبو کبھی آواز بن جانا پڑے گا پرندوں کو کسی بھی شکل میں آنا پڑے گا خود اپنے سامنے آتے ہوئے حیران ہیں ہم ہمیں اب اس گلی سے گھوم کر جانا پڑے گا اسے یہ گھر سمجھنے لگ گئے ہیں رفتہ رفتہ پرندوں سے قفس آمادہ کروانا پڑے گا اداسی وزن رکھتی ہے جگہ بھی گھیرتی ہے ہمیں کمرے کو خالی ...

    مزید پڑھیے

    اشک گرنے کی صدا آئی ہے

    اشک گرنے کی صدا آئی ہے بس یہی راحت گویائی ہے سطح پر تیر رہے ہیں دن رات نیند اک خواب کی گہرائی ہے ان پرندوں کا پلٹ کر آنا اک تخیل کی پذیرائی ہے عکس بھی غیر ہے آئینہ بھی یہ تحیر ہے کہ تنہائی ہے ان دریچوں سے کہ جو تھے ہی نہیں اک اداسی ہے کہ در آئی ہے دل نمودار ہوا ہے دل میں آنکھ اک ...

    مزید پڑھیے

    سارا باغ الجھ جاتا ہے ایسی بے ترتیبی سے

    سارا باغ الجھ جاتا ہے ایسی بے ترتیبی سے مجھ میں پھیلنے لگ جاتی ہے خوشبو اپنی مرضی سے ہر منظر کو مجمع میں سے یوں اٹھ اٹھ کر دیکھتے ہیں ہو سکتا ہے شہرت پا لیں ہم اپنی دلچسپی سے ان آنکھوں سے دو اک آنسو ٹپکے ہوں تو یاد نہیں ہم نے اپنا وقت گزارا ہر ممکن خاموشی سے برف جمی ہے منزل منزل ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 افسانہ (Story)

    منٹو

    یہ گلدان میرے لئے ایک مصیبت بنا ہوا ہے۔اِس سے آنے والی غیر ضروری خوشبو نے میرا جینا دوبھر کر دیا ہے۔یہاں تک کہ یہ خوشبو میرے معمولات میں خلل کا سبب بن رہی ہے۔ ممکن ہے کبھی کسی نے اس میں ایسے پھول رکھ دیے ہوں یا ایسا عطر چھڑک دیا ہو جس کی خوشبو بہت دیرپا ہے۔میں پیتل کے اِس گلدان کو ...

    مزید پڑھیے