Zohra Naseem

زہرہ نسیم

زہرہ نسیم کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    اب دل ہے ان کے حلقۂ دام جمال میں

    اب دل ہے ان کے حلقۂ دام جمال میں دیکھا نہ تھا جنہیں کبھی خواب و خیال میں اے تلخئ فراق بجز نالۂ الم پایا نہ کچھ بھی میں نے امید وصال میں فطرت نے دے کے عشق کو احساس ضبط شوق الجھا دیا ہے کشمکش لا زوال میں بار غم جہاں بھی ہے تیرا خیال بھی ہیں کتنی وسعتیں دل آشفتہ حال میں آواز دی ہے ...

    مزید پڑھیے

    کلیاں چٹک رہی ہیں بہاروں کی گود میں

    کلیاں چٹک رہی ہیں بہاروں کی گود میں جلووں کی محفلیں ہیں ستاروں کی گود میں وہ موج جس کے خوف سے پتوار گر پڑے کشتی کو لے گئی ہے کناروں کی گود میں منزل سمٹ کے خود ہی مرے پاس آ گئی میں سر گراں تھی راہ گزاروں کی گود میں یوں تو دیئے فریب سہاروں نے عمر بھر دل کو بڑا سکوں تھا سہاروں کی ...

    مزید پڑھیے