Waqif rae Barelvi

واقف رائے بریلوی

واقف رائے بریلوی کی غزل

    لہو لہو سا دل داغدار لے کے چلے

    لہو لہو سا دل داغدار لے کے چلے چمن سے تحفۂ فصل بہار لے کے چلے رکے تو سایۂ ابر بہار بن کے رکے چلے تو گردش لیل و نہار لے کے چلے سنا ہے حسن کی محفل میں پیار بکتا ہے کہو کہ عشق بھی دامن کے تار لے کے چلے کہو صبا سے کہ بیٹھے ہیں رند جام بکف چمن میں قافلۂ نوبہار لے کے چلے وفا کی راہ میں ...

    مزید پڑھیے

    بدلے ہوئے حالات سے مایوس نہ ہونا

    بدلے ہوئے حالات سے مایوس نہ ہونا انسان کے جذبات سے مایوس نہ ہونا یہ رات اسی کی ہے سحر بھی ہے اسی کی اس درد بھری رات سے مایوس نہ ہونا ہر دل سے اداسی کا بھرم توڑتے رہنا مایوس خیالات سے مایوس نہ ہونا مانا کہ بہت آگ ہے ماحول میں لیکن اس ملک کی برسات سے مایوس نہ ہونا دنیا سے بہت آس ...

    مزید پڑھیے

    کھیل موجوں کا خطرناک سہی کیا میں اس کھیل سے ڈر جاؤں گا

    کھیل موجوں کا خطرناک سہی کیا میں اس کھیل سے ڈر جاؤں گا پھر کوئی لہر پکارے گی پھر میں دریا میں اتر جاؤں گا خوبصورت ہیں یہ آنکھیں لیکن کیا میں آنکھوں میں ٹھہر جاؤں گا خواب کی طرح سے دیکھا ہے تمہیں خواب کی طرح بکھر جاؤں گا شکل بن جاؤں گا بادل میں کبھی پروا میں ابھر جاؤں گا میں کسی ...

    مزید پڑھیے