روح بخشی ہے کام تجھ لب کا
روح بخشی ہے کام تجھ لب کا دم عیسیٰ ہے نام تجھ لب کا حسن کے خضر نے کیا لبریز آب حیواں سوں جام تجھ لب کا منطق و حکمت و معانی پر مشتمل ہے کلام تجھ لب کا جنت حسن میں کیا حق نے حوض کوثر مقام تجھ لب کا رگ یاقوت کے قلم سوں لکھیں خط پرستاں پیام تجھ لب کا سبزہ و برگ و لالہ رکھتے ہیں شوق ...