Wajida Tabassum

واجدہ تبسم

تانیثی خیالات کی حامل ممتاز اردو فکشن رائیٹر اور شاعرہ، مشرقی سماج میں عورت کے جنسی، نفسیاتی اور سماجی مسائل کو پیش کرنے کے لیے معروف۔ کئی کہانیوں پر فلمیں بھی بنائی گئیں۔

Prominent fiction writer and poet representing acute feminist views with remarkable insights into the Eastern male and female psyche especially in relation to their sexual, psychological and social issues. Some of her stories were made into films.

واجدہ تبسم کے تمام مواد

10 افسانہ (Story)

    دھنک کے رنگ نہیں

    اور پھر پھول اتنا رویا۔ اتنا رویا کہ اس کا کلیجہ پھٹ گیا۔ گھاس سر اٹھا کر بولی۔ ’’ارے بھائی تم روتے کیوں ہو؟ ابھی ابھی تو تمہارے منہ پر ہنسی آئی تھی کہ تم رونے بھی لگے؟‘‘ پھول نے مرتے مرتے جواب دیا۔ میں روتا ہوں اس لئے کہ دوسرے ہنس سکیں۔‘‘ اور پھول مر گیا۔ دوسرے دن ٹہنی پر ...

    مزید پڑھیے

    نتھ اترائی

    رمضان شریف کی آمد آمد تھی۔۔۔ جہاں آرام، جودراصل جہاں آرا بیگم بلکہ دراصل ’’جینوں‘‘ تھیں، رمضان شریف میں بے حد پاک باز بی بی بن جاتی تھیں۔ ڈھولک اور ہارمونیم پر غلاف چڑھادیتی تھیں۔۔۔ بھلے روزے نہ رکھتیں، مجرے بھی نہ کرتیں۔۔۔ اپنے خیالوں کی جنت میں ایک شان دار محل کی تعمیر میں ...

    مزید پڑھیے

    جنّتی جوڑا

    آج ایک ساتھ خوشی اور غم کا دن تھا۔ بی بی ماں کی شادی کا دن! چاندی کے جھم جھماتے تھالوں میں ایک قطار سے دس جگر مگر کرتے تولواں جوڑے، رکھے تھے اور گیارھواں تھا، جو سونے کا تھا، اس میں سب سے قیمتی جوڑا سجا ہوا تھا، جس کی مجموعی قیمت پچیس ہزار سے بھی اوپر تھی۔ اندر جہیز کا سارا کا سارا ...

    مزید پڑھیے

    اترن

    ’’نکو اللہ، میرے کو بہوت شرم لگتی۔‘‘ ’’ایو اس میں شرم کی کیا بات ہے؟ میں نئیں اتاری کیا اپنے کپڑے؟‘‘ ’’اوں۔۔۔ چمکی شرمائی۔‘‘ ’’اب اتارتی کی بولوں انا بی کو؟‘‘ شہزادی پاشا جن کی رگ رگ میں حکم چلانے کی عادت رچی ہوئی تھی، چلا کر بولیں۔ چمکی نے کچھ ڈرتے ڈرتے، کچھ ...

    مزید پڑھیے

    منزل

    مسعود میاں بڑ بڑا کر اٹھ بیٹھے۔ ابھی صبح کا ملگجا ملگجا اندھیارا دور نہیں ہوا تھا۔ دالان میں تو آنگن کے مقابلے میں یونہی زیادہ اندھیرا تھا۔ ساری چیزیں مٹی مٹی اور غیر واضح تھیں۔ مگر روشنی کی کمی کے باوجود مسعود میاں نے دیکھ لیا کہ ان کا بستر آج پھر گیلا گیلا سا تھا۔ سانس روک کر ا ...

    مزید پڑھیے

تمام