Waheeda Naseem

وحیدہ نسیم

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز مصنفہ، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعرہ

وحیدہ نسیم کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    روشن ہوں دل کے داغ تو لب پر فغاں کہاں

    روشن ہوں دل کے داغ تو لب پر فغاں کہاں اے ہم صفیر آتش گل میں دھواں کہاں ہے نام آشیاں کا مگر آشیاں کہاں نکھرے ہوئے ہیں خاک میں تنکے کہاں کہاں اٹھ اٹھ کے پوچھتا ہی رہا راہ کا غبار کہتا مگر یہ کون لٹا کارواں کہاں باقی نہیں ہیں جیب و گریباں کے تار بھی لکھیں گے اے بہار تری داستاں ...

    مزید پڑھیے

    ستم ہے دل کے دھڑکنے کو بھی قرار کہیں

    ستم ہے دل کے دھڑکنے کو بھی قرار کہیں تمہارے جبر کو اپنا ہی اختیار کہیں سکوں وہی ہے جسے چارہ گر سکوں کہہ دیں کہاں یہ اذن کہ کچھ تیرے بے قرار کہیں چھپائیں داغ جگر پھول جتنا ممکن ہو کہیں نہ اہل نظر ان کو دل فگار کہیں فضا ہے ان کی چمن ان کے آشیاں ان کے خزاں کے زخم کو جو غنچۂ بہار ...

    مزید پڑھیے

    مژگاں پہ آج یاس کے موتی بکھر گئے

    مژگاں پہ آج یاس کے موتی بکھر گئے ظلمت بڑھی جو رات کی تارے نکھر گئے کیسی ضیا ہے یہ جو منور ہیں بام و در سوئے فلک یہ کس کی فغاں کے شرر گئے شکوے ہیں آسماں سے زمیں سے شکایتیں الزام ان کے جور کے کس کس کے سر گئے محفل میں آئی کس کی صدائے شکست دل ساقی کے ہاتھ رک گئے ساغر ٹھہر گئے سینہ ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک گام پہ سجدہ یہاں روا ہوگا

    ہر ایک گام پہ سجدہ یہاں روا ہوگا خودی کا دور ہے ہر شخص اب خدا ہوگا بنام فصل بہاراں خزاں کی پوجا ہے یہی مذاق گلستاں رہا تو کیا ہوگا دھواں سا اٹھنے لگا دل سے اہل محفل میں نیا چراغ کوئی بزم میں جلا ہوگا تمہارے شہر میں آئے ہیں اہل غربت پھر اس آس پر کہ کوئی درد آشنا ہوگا جرس ہے ان کا ...

    مزید پڑھیے

1 نظم (Nazm)

    چاندنی

    وقت آ گیا اب رات کا پھر تھم گئی چلتی ہوا خاموش ہے ساری فضا چاروں طرف اک نور سا برسا رہی ہے چاندنی دیکھو وہ بادل آ گئے اور چاند پر بھی چھا گئے اس نور کے آنچل میں اب اس قید اس بادل میں اب گھبرا رہی ہے چاندنی اے لو وہ بادل چھٹ گئے اور چاند پر سے ہٹ گئے ہر ہر در و دیوار پر دریا پہ اور ...

    مزید پڑھیے