آگہی کی دعا
اے خدا اے خدا میں ہوں مصروف تسبیح و حمد و ثنا گو بظاہر عبادت کی عادت نہیں ہے رند مشرب ہوں زہد و ریاضت سے رغبت نہیں ہے مگر جب بھی چلتا ہے میرا قلم جب بھی کھلتی ہے میری زباں کچھ کہوں کچھ لکھوں تیری تخلیق کا زمزمہ مدعا منتہا حرف جڑ کر بنیں لفظ تو کرتے ہیں تیری حمد و ثنا یا خدا یا ...