آنکھیں
پروفیسر شمیم احمد ہمیشہ کی طرح دہلی جانے کے لئے آج پھرعلی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر ہاتھوں میں بیگ تھامے کھڑے تھے ۔ابھی شتابدی آنے میں تھوڑ اوقت باقی تھا۔ان کی نگاہیں مختلف النوع مسافروں کی شکل و صورت کو پڑھتے ہوئے ان کی نفسیاتی کیفیتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ...