Vikas Sharma Raaz

وکاس شرما راز

ہندوستان کی نئی نسل کے ممتاز شاعر

One of the most prominent new generation poets

وکاس شرما راز کی غزل

    ہوا کے ساتھ یاری ہو گئی ہے

    ہوا کے ساتھ یاری ہو گئی ہے دیے کی عمر لمبی ہو گئی ہے فقط زنجیر بدلی جا رہی تھی میں سمجھا تھا رہائی ہو گئی ہے بچی ہے جو دھنک اس کا کروں کیا تری تصویر پوری ہو گئی ہے ہمارے درمیاں جو اٹھ رہی تھی وہ اک دیوار پوری ہو گئی ہے قریب آ تو گیا ہے چاند میرے مگر ہر چیز دھندلی ہو گئی ہے

    مزید پڑھیے

    روز یہ خواب ڈراتا ہیں مجھے

    روز یہ خواب ڈراتا ہے مجھے کوئی سایہ لیے جاتا ہے مجھے یہ صدا کاش اسی نے دی ہو اس طرح وہ ہی بلاتا ہے مجھے میں کھنچا جاتا ہوں صحرا کی طرف یوں تو دریا بھی بلاتا ہے مجھے دیکھنا چاہتا ہوں گم ہو کر کیا کوئی ڈھونڈ کے لاتا ہے مجھے عشق بینائی بڑھا دیتا ہے جانے کیا کیا نظر آتا ہے مجھے

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2