Urooj Jafri

عروج جعفری

عروج جعفری کے تمام مواد

4 نظم (Nazm)

    میگھا

    جب میگھا آتی ہے سب کو پتہ چل جاتا ہے کبھی اس کی ہنسی سے کبھی اس کی خوشبو سے کبھی کانوں کے جھمکے کبھی آنکھ کا کاجل سب کو بتا دیتے ہیں میگھا کہیں قریب ہی ہے اس کی ہنسی کی کھنک آج کل بڑی گہری ہے آنچل بھی لہرائے ہیں مگر کوئی جانتا نہیں اس ساری رونق سے پرے ایک دل ہے جو دھڑکنا بند کرنے کو ...

    مزید پڑھیے

    محبت

    بارش اندر بھی برساتی تھی بارش باہر بھی برس گئے عمر یوں بھی گزرتی تھی عمر یوں ہی گزر گئے میں نے کچھ کہا اس نے کچھ سنا بات اپنی آئی سی ہو گئی رات کاٹے نہ کٹی تھی دوست میری شکر ہے کہ صبح ہو گئی یہ جو اتنا خرابہ ہوا اپنا لوگو کہتے ہیں محبت تھی ہو گئی

    مزید پڑھیے

    ایک کہانی

    جب ہم کچھ نہیں ہوتے تو ہم ٹھیک ہوتے ہیں جب ہم ٹھیک ہوتے ہیں تو کچھ ٹھیک نہیں ہوتا اور جب کچھ ٹھیک نہیں ہوتا تو سب غلط ہوتا ہے صحیح اور غلط کا تعین دو لوگ کبھی نہیں کر پائے اور اسی لیے اکثر تکیے جدا کر لیے جاتے ہیں کیوں کہ یہی شاید ٹھیک ہوتا ہے!

    مزید پڑھیے

    سراپا

    ایک یاد ایک چائے کا مگ اور کچھ راکھ پرانی کتابوں کے چند پیلے ورق پیتل کی ایش ٹرے اور سیاہ موٹے فریم کا وہ چشمہ وہ کالا ویلٹ اور کلائی پہ بندھی بھری سنہری گردی کھدر کی آدھے بازوؤں والی شرٹیں اور مخصوص لمبان والی سرمئی پتلون کالے تسموں والے جوتے اور سلیقے سے جمی مانگ سب سے فراغت کے ...

    مزید پڑھیے