Ummeed Fazli

امید فاضلی

کراچی کے ممتاز اردو شاعراور معروف شاعر ندا فاضلی کے بھائی

Karachi based Urdu poet. Brother of eminent Indian Urdu poet Nida Fazli.

امید فاضلی کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    آئینۂ وحشت کو جلا جس سے ملی ہے

    آئینۂ وحشت کو جلا جس سے ملی ہے وہ گرد رہ ترک مراسم سے اٹھی ہے صدیوں کے تسلسل میں کہیں گردش دوراں پہلے بھی کہیں تجھ سے ملاقات ہوئی ہے اے کرب و بلا خوش ہو نئی نسل نے اب کے خود اپنے لہو سے تری تاریخ لکھی ہے اس کج کلۂ عشق کو اے مشق ستم دیکھ سر تن پہ نہیں پھر بھی وہی سرو قدی ہے کس ...

    مزید پڑھیے

    وہ خواب ہی سہی پیش نظر تو اب بھی ہے

    وہ خواب ہی سہی پیش نظر تو اب بھی ہے بچھڑنے والا شریک سفر تو اب بھی ہے زباں بریدہ سہی میں خزاں رسیدہ سہی ہرا بھرا مرا زخم ہنر تو اب بھی ہے ہماری در بہ دری پر نہ جائیے کہ ہمیں شعور سایۂ دیوار و در تو اب بھی ہے کہانیاں ہیں اگر معتبر تو پھر اک شخص کہانیوں کی طرح معتبر تو اب بھی ...

    مزید پڑھیے

    نظر نہ آئے تو کیا وہ مرے قیاس میں ہے

    نظر نہ آئے تو کیا وہ مرے قیاس میں ہے وہ ایک جھوٹ جو سچائی کے لباس میں ہے عمل سے میرے خیالوں کا منہ چڑھاتا ہے وہ ایک شخص کہ پنہاں مرے لباس میں ہے ابھی جراحت سر ہی علاج ٹھہرا ہے کہ نبض سنگ کسی دست بے قیاس میں ہے شجر سے سایہ جدا ہے تو دھوپ سورج سے سفر حیات کا کس دشت بے قیاس میں ...

    مزید پڑھیے

    کسی سے اور تو کیا گفتگو کریں دل کی

    کسی سے اور تو کیا گفتگو کریں دل کی کہ رات سن نہ سکے ہم بھی دھڑکنیں دل کی مگر یہ بات خرد کی سمجھ میں آ نہ سکی وصال و ہجر سے آگے ہیں منزلیں دل کی جلو میں خواب نما رت جگے سجائے ہوئے کہاں کہاں لیے پھرتی ہیں وحشتیں دل کی نگاہ ملتے ہی رنگ حیا کی صورت ہیں چھلک اٹھیں ترے رخ سے لطافتیں دل ...

    مزید پڑھیے

    ہم ترا عہد محبت ٹھہرے

    ہم ترا عہد محبت ٹھہرے لوح نسیاں کی جسارت ٹھہرے دل لہو کر کے یہ قسمت ٹھہرے سنگ فن کار کی اجرت ٹھہرے مقتل جاں کی ضرورت ٹھہرے ہم کہ شایان محبت ٹھہرے کیا قیامت ہے وہ قاتل مجھ میں میرے احساس کی صورت ٹھہرے وقت کے دجلۂ طوفانی میں آپ ہم موجۂ عجلت ٹھہرے دوستی یہ ہے کہ خوشبو کے لیے رنگ ...

    مزید پڑھیے

تمام