گل کو بو بلبل کو نغمہ چاہئے
گل کو بو بلبل کو نغمہ چاہئے اے دل مضطر تجھے کیا چاہئے نیم شب میں ہو طلوع آفتاب اے غم دل ایسا نغمہ چاہئے یہ ستارے قطرۂ شبنم بنیں سوز دل پر درد نالہ چاہئے تو بہت اچھا ہے لیکن اے نگار دل کو کچھ تجھ سے بھی اچھا چاہئے میری ہستی کو عنایت کی نظر خرمن دہقاں کو شعلہ چاہئے رمز الفت ہے ...