Syed Naseer Shah

سید نصیر شاہ

سید نصیر شاہ کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    حرف آغاز صدائے کن فکاں تھا اور میں

    حرف آغاز صدائے کن فکاں تھا اور میں رقص میں سورج تھا پیلا آسماں تھا اور میں گر گئی مندری زمیں کی دھوپ کے تالاب میں جستجو میں اک جہان بے نشاں تھا اور میں روشنی کے دائرے تھے ٹوٹتے بنتے رہے لفظ کی تولید کا زریں سماں تھا اور میں اک شعاع سے چھانٹنا تھے رنگ خوشبو ذائقے ایک پیچیدہ ...

    مزید پڑھیے

    غلام وہم و گماں کا نہیں یقیں کا ہوں

    غلام وہم و گماں کا نہیں یقیں کا ہوں زمین میرا ستارہ ہے میں زمیں کا ہوں وہ اور ہوں گے پرستار تخت والوں کے میں جاں نثار شہ بوریا نشیں کا ہوں سواد روح کے منظر مدینہ جیسے ہیں خیال آتا ہے میں بھی یہیں کہیں کا ہوں سنو کہ ورثے میں بٹتی ہوئی امانت ہوں میں حرف صدق لب صادق و امیں کا ...

    مزید پڑھیے

    کوئی بھی لفظ عبرت آشنا میں پڑھ نہیں سکتا

    کوئی بھی لفظ عبرت آشنا میں پڑھ نہیں سکتا بصیرت کو نہ جانے کیا ہوا میں پڑھ نہیں سکتا سمندر نے ہوا کے نام اک خط ریگ ساحل پر کسی مردہ زباں میں لکھ دیا میں پڑھ نہیں سکتا یہ انسانوں کے ماتھے تو نہیں کتبے ہیں قبروں کے ہر اک چہرے پہ اس کا مرثیہ میں پڑھ نہیں سکتا زمین و آسماں سورج ستارے ...

    مزید پڑھیے

    جو بھی تخت پہ آ کر بیٹھا اس کو یزداں مان لیا

    جو بھی تخت پہ آ کر بیٹھا اس کو یزداں مان لیا آپ بہت ہی دیدہ ور تھے موسم کو پہچان لیا جب بھی تھکن نے کاٹ کے پھینکا دشت گزیدہ قدموں کو جلتی ریت پہ کھال بچھائی دھوپ کا خیمہ تان لیا اپنی انا کا باغی دریا وصل سے کیا سرشار ہوا اس کا نشاں بھی ہاتھ نہ آیا سارا سمندر چھان لیا قسمت کے ...

    مزید پڑھیے

    دھرتی میں بھی رینگ رہی ہے خون کی اک شریان

    دھرتی میں بھی رینگ رہی ہے خون کی اک شریان پتھر کی رگ رگ میں مچلا اشکوں کا طوفان چیخ ہوا کی دینے لگی ہے ایک لغت ترتیب پھولوں کا موضوع سخن ہے شعلوں کی پہچان دریا دریا طوفانوں نے گیت کئے کمپوز صحرا صحرا دھول کے بادل بانٹ گئے گلدان شام کی اجرک ڈھونڈھ کے لائے دھوپ نہائے پیڑ شام کی ...

    مزید پڑھیے

تمام