نظر پہ بیٹھ گیا جو غبار کس کا تھا
نظر پہ بیٹھ گیا جو غبار کس کا تھا دلوں سے کم نہ ہوا جو شرار کس کا تھا نہ کوئی شکل تھی دل میں نہ لب پہ نام کوئی تمام عمر مجھے انتظار کس کا تھا مرے لئے تو وہ ٹھہرا نہ ایک پل بھر کو نہ جانے قافلۂ نوبہار کس کا تھا یہ کس کے حسن سے یادوں کی بن گئی تصویر دل آئنہ پہ سنہرا غبار کس کا ...