Syed Aabid Ali Aabid

سید عابد علی عابد

ممتازترین پاکستانی نقادوں میں شامل

One of the most prominent critics from Pakistan

سید عابد علی عابد کے تمام مواد

20 غزل (Ghazal)

    یہ عرض شوق ہے آرائش بیاں بھی تو ہو

    یہ عرض شوق ہے آرائش بیاں بھی تو ہو ادا شناس تو ہے آنکھ خونچکاں بھی تو ہو خدا خفا ہے تو سچے ہیں ناصحان عزیز ہمارے لب پہ کبھی شکوۂ بتاں بھی تو ہو یہ رنگ و نکہت و ترکیب و لفظ خیرہ سری ز راہ دیدہ بہ دل موج خوں رواں بھی ہو ہمیں بھی نغمہ گری پر ہے ناز بات تو کر ہمیں بھی جاں نہیں پیاری ہے ...

    مزید پڑھیے

    کسی کی عشوہ گری سے بہ غیر فصل بہار (ردیف .. و)

    کسی کی عشوہ گری سے بہ غیر فصل بہار سبھی کا چاک گریباں ہے دیکھیے کیا ہو تمہیں خبر ہی نہیں اے طیور نغمہ سرا یہی چمن یہی زنداں ہے دیکھیے کیا ہو جہاں کشود نوا پر خزاں کے پہرے ہیں وہیں بہار غزل خواں ہے دیکھیے کیا ہو سبو اٹھا کہ یہ نازک مقام ہے ساقی نہ اہرمن ہے نہ یزداں ہے دیکھیے کیا ...

    مزید پڑھیے

    نغمہ ایسا بھی مرے سینۂ صد چاک میں ہے

    نغمہ ایسا بھی مرے سینۂ صد چاک میں ہے خوف سے حشر بپا گنبد افلاک میں ہے اے جنوں چل خم گیسو کی طرف دل تو ابھی عالم خواب میں آداب کے پیچاک میں ہے وہ قفس ہو کہ نشیمن کہ پنہ گاہ نہیں طائرو نغمہ گرو برق بلا تاک میں ہے تیرے خوش پوش فقیروں سے وہ ملتے تو سہی جو یہ کہتے ہیں وفا پیرہن چاک میں ...

    مزید پڑھیے

    ہم بن غم یار بھی جئے ہیں

    ہم بن غم یار بھی جئے ہیں مرنے کے بڑے جتن کئے ہیں مخفی تجھ سے بھی ہیں غم یار کچھ وار جو دل نے سہہ لیے ہیں دل سے بھی چھپا کے ہم نے رکھے کچھ چاک جو عمر بھر سئے ہیں کچھ خون وفا سے کچھ حنا سے کیا رنگ بہار نے لیے ہیں افسوس ہماری سخت جانی احباب نے بھی گلے کئے ہیں گلشن میں عجب ہوا چلی ...

    مزید پڑھیے

    کہو بتوں سے کہ ہم طبع سادہ رکھتے ہیں

    کہو بتوں سے کہ ہم طبع سادہ رکھتے ہیں پھر ان سے عرض وفا کا ارادہ رکھتے ہیں یہی خطا ہے کہ اس گیر و دار میں ہم لوگ دل شگفتہ جبین کشادہ رکھتے ہیں خدا گواہ کہ اصنام سے ہے کم رغبت صنم گری کی تمنا زیادہ رکھتے ہیں دکان بادہ فروشاں کے صحن میں عابدؔ فرشتے خلد کا اک در کشادہ رکھتے ہیں

    مزید پڑھیے

تمام